اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایام حج کا چوتھا دن، حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کی رمی میں مصروف

28 May 2026
28 May 2026

(لاہور نیوز) حج 2026 کے مناسک جاری ہیں اور ایام حج کے چوتھے روز حجاج کرام آج تینوں شیطانوں (جمروں) کی رمی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کا تیسرا فرض طوافِ زیارت اور واجب سعی کا عمل آج بھی جاری رہے گا، جمرات اور منیٰ کے 511 چوک سے سعودی شٹل سروس حرم آمدورفت کیلئے مسلسل دستیاب ہے جبکہ حجاج کرام آج رات بھی وادی منیٰ میں قیام کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کو مشاعر مقدسہ میں نظم و ضبط اور صفائی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے، منیٰ کے خیموں اور راستوں پر کولنگ اور صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر حجاج کرام کو دوپہر کے اوقات خیموں میں گزارنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حجاج کرام مکتب کے کڑے پر لگے کیو آر کوڈ کے ذریعے راستوں کی درست نشاندہی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ضعیف حجاج کی رہنمائی کیلئے منیٰ کے اہم مقامات پر پاکستان حج مشن کے گائیڈز 24 گھنٹے تعینات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے