اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مویشی منڈیوں میں ٹریفک انتظامات سخت، سی ٹی او لاہور کے دورے

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر کی مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک اور پارکنگ انتظامات کا جائزہ لیا۔

سی ٹی او  سید عبدالرحیم شیرازی  نے سگیاں مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں ڈی ایس پی سگیاں  نے انہیں پارکنگ اور ٹریفک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں سمیت لوڈر رکشوں کی پارکنگ الگ الگ کرائی جا رہی ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی روکنے کے لیے خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں اضافی نفری کے ساتھ ٹریفک ریسپانس یونٹس بھی موجود ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مین شاہراہوں پر جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی او لاہور  کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر 7 بکر منڈیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 13 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 200 وارڈنز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

سی ٹی او  نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے 10 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، وارڈنز کو نوسربازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام سرکل افسران کو مویشی منڈیوں کے باقاعدہ دورے کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے