اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور، گھر میں ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرنے والی ملازمہ والدہ سمیت گرفتار

24 May 2026
24 May 2026

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات ٹریس کرکے گھریلو ملازمہ اور اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمہ نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر شہری غلام مرتضیٰ کے گھر سے 25 تولہ طلائی زیورات، غیرملکی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ کی والدہ چوری شدہ سامان لے کر رینالہ خورد فرار ہوگئی تھی، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 100 فیصد مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

برآمد ہونے والے سامان میں 25 تولے سونا، قیمتی گھڑی، پاؤنڈز، ریال اور درہم بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 2239/26 درج کیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے