24 May 2026
(لاہور نیوز) محرم الحرام سے قبل سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پولیس حکام نے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
ایس پی سٹی ڈویژن عاطف امیر نے جلوس روٹ پر تمام اہم پوائنٹس، داخلی و خارجی راستوں اور سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
روٹس کے اطراف میں سرچ آپریشن اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی، ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ حساس مقامات اور بلند عمارتوں پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس موقع پر متعلقہ سرکل افسران، ایس ایچ اوز، امن کمیٹی کے اراکین اور جلوس کے منتظمین بھی موجود تھے۔
