اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عیدالاضحیٰ کی آمد، شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

24 May 2026
24 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام پورہ، اکرم پارک اور شادباغ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیے۔

عاطف امیر نے سرچ آپریشنز کی خود نگرانی کی اور مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کا دورہ کرتے ہوئے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کے کوائف کا اندراج کیا گیا جبکہ شناختی کارڈز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد، رہائشی آبادیوں، گھروں اور کرایہ داروں کو بھی چیک کیا۔

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا، جبکہ سپروائزری افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز مختلف علاقوں میں آپریشن اور ناکہ بندیوں کی نگرانی کرتے رہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر ناکے قائم کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے