اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب اداکارہ کی بہن رمشا اقبال  نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

شادی سے قبل اداکارہ ایک تنازع کا شکار ہیں اور حال ہی میں انہوں  نے انکشاف کیا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے اُنہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مومنہ اقبال  نے اس حوالے سے ایک انسٹا سٹوری بھی شیئر کی تھی جس کے بعد پولیس  نے فوری کارروائی کی اور اب امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا، اداکارہ کے کیس کی پیروی ان کی بہن رمشا اقبال کر رہی ہیں جو کہ پیشے سے وکیل ہیں۔

حال ہی میں رمشا اقبال  نے کیس میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی کے بارے میں بھی بتایا کہ کیس میں کارروائی کے دوران جواب مثبت تھا، حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ، ہم  نے تمام ثبوت فراہم کر دیئے ہیں، ایم پی اے کو بھی بلایا گیا ہے۔

رمشا اقبال  نے بتایا کہ ہم اس معاملے کو میڈیا پر زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہتے، ہم  نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن حمایت بھی حاصل ہوئی اور حکومت کی طرف سے سکیورٹی بھی ملی، مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی، کیونکہ اُنہیں بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔

رمشا اقبال  نے بتایا کہ مومنہ اقبال کا کیس میں لڑوں گی، میں  نے بیرونِ ملک سے وکالت کی ڈگری مکمل کی ہے اور مجھے پاکستان میں قانون کا تجربہ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے