اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ سونیا حسین نے فلم سائیکو کے سیٹ کا یادگار واقعہ سنادیا

21 May 2026
21 May 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سونیا حسین نے فلم سائیکو کے سیٹ کا یادگار واقعہ سنادیا۔

ادکارہ نے بتایا کہ سیٹ پر بہت سے سین مشکل تھے لیکن ایک سین سب سے زیادہ یادگار تھا۔انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے شان شاہد نے کہا کہ سونیا آپ نے بھاگتے ہوئے جا کے دروازہ کھولنا ہے، لیکن اس سے پہلے میں دروازے تک پہنچتی میرا جی نے دروازہ کھول دیا’۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘دروازہ میرے سر پر کافی زور سے لگا اور میں نیچے گرگئی جبکہ اور  بھی ایسے سینز  تھے جس میں انہیں اور میرا کو چوٹیں لگیں'۔

سونیا حسین  نے بتایا کہ 'سینز کے دوران میرا جی کو بہت چوٹیں لگیں اور نیل بھی پڑے، وہ مکمل طور  پر کردار میں چلی جاتی ہیں، لیکن ساتھ کام کرنے کا جو تجربہ تھا وہ کافی مزے دار تھا اور مجھے بہت اچھا لگا'۔

خیال رہے کہ جیو فلمز کے بینر  تلے  ریلیز  ہونے  والی فلم سائیکو اس عید الاضحیٰ پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ میں سپراسٹار شان شاہد، سونیا حسین ، میرا، شبیر جان اور دیگر شامل ہیں۔

 

 

 
 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے