اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • یورو قیمت خرید: 317.80 قیمت فروخت : 318.38
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.85 قیمت فروخت : 198.20
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.67 قیمت فروخت : 75.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

دبئی سے آئے شہری کو نشہ آور نیاز کھلا کر لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ کیمروں کی مدد سے دبئی سے آنے والے غیر ملکی شہری کو نشہ آور نیاز کھلا کر لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی شہری دبئی سے پاکستان پہنچنے کے بعد گوجرہ جانے کیلئے لاہور کے نیازی اڈے آیا، جہاں موجود ملزم  نے ہمدردی اور مدد کے بہانے اس سے دوستی کر لی۔

ملزم  نے شہری کو داتا دربار سے لائی گئی نیاز کھانے کی پیشکش کی اور یقین دلایا کہ وہ بھی گوجرہ جا رہا ہے اور راستے میں اسے چھوڑ دے گا، نشہ آور نیاز کھانے اور گاڑی میں بیٹھتے ہی غیر ملکی شہری بے ہوش ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہری سے لاکھوں روپے نقدی، پاسپورٹ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر  نے جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی اور روٹ کو ٹریس کیا جبکہ ملزم کی لوکیشن اور اہم معلومات فوری طور پر پولیس ٹیم کو فراہم کی گئیں۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے غیر ملکی شہری کا پاسپورٹ، نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے