اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، معروف بیکری اینڈ کیکس پروڈکشن یونٹس کو جرمانہ

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقوں انڈسٹریل اسٹیٹ اور نشتر میں معروف بیکری اینڈ کیکس پروڈکشن یونٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ 3 معروف بیکری و کیک پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، کارروائی کے دوران 104 کلو بریڈ، 2 من چاکلیٹ، 40 کلو سپریڈ اور ایک من سے زائد ایکسپائر اشیاء تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک معروف یونٹ میں ایکسپائر چاکلیٹ اور ناقص اجزاء استعمال کر کے کیک تیار کئے جا رہے تھے، مزید چیکنگ کے دوران واشنگ ایریا میں تعفن، ٹوٹے ہوئے فرش پر کھڑا گندا پانی اور پروسیسنگ ہال میں مکھیاں پائی گئیں۔

سید موسیٰ رضا نے بتایا کہ گندے برتن، فنگس زدہ ماحول اور زنگ آلود بیکنگ ٹرے استعمال کی جا رہی تھیں جبکہ لازم واٹر فلٹریشن رپورٹ اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے، کولڈ سٹور میں رکھی اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

کارروائی کے دوران تیار بیکری اشیاء زمین پر بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں جبکہ فریزر میں کاکروچ اور آٹے کے تھیلوں پر چوہوں کی باقیات بھی موجود تھیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قوانین کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جعلساز مافیا کے خاتمے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔

انہوں  نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے اردگرد موجود جعلساز عناصر کی فوری اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے