اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس، خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کی منظوری

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کے تحفظ اور بااختیاری کیلئے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا اہم بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کی، جس میں خواتین کی فلاح و تحفظ سے متعلق مختلف تجاویز اور اقدامات کی منظوری دی گئی۔

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ اجلاس میں خواتین کے تحفظ اور بحالی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں تشدد سے متاثرہ خواتین کی مالی معاونت کیلئے سروائیور کارڈ کے اجرا کی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ خواتین کو فوری امداد، رہنمائی اور انصاف کی فراہمی کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر  نے گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر سائرہ عمر، اراکین اسمبلی، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران خواتین کے تحفظ کے نظام کو مزید شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ سنگین تشدد کا شکار خواتین کی فوری امداد اور بحالی کیلئے مؤثر حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

 چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے، سروائیور کارڈ متاثرہ خواتین کو باعزت زندگی دوبارہ شروع کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایمرجنسی ریسپانس کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب ہر خاتون کو بروقت مدد، تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے