اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید پر بھی ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں بھی شدید گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

لاہورمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل صبح لاہور میں ہلکی بوندا باندی کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے