اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر متعارف

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کیلئے یونیورسل ایکسس نمبر متعارف کرا دیا ہے تاکہ شہری دنیا کے کسی بھی حصے سےہیلپ لائین 15 ،سیف سٹی سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کے بعد دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود شہری ہیلپ لائن 15 اور سیف سٹیز کی مختلف خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ یونیورسل ایکسس نمبر پر لائن 15 کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔

حکام کے مطابق بیرونِ پنجاب اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پہلے ہیلپ لائن 15 تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا، جس کے باعث ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ ممکن نہیں ہوتا تھا۔ نئے نظام کے تحت اب اوورسیز پاکستانی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں براہِ راست پنجاب پولیس سے رابطہ کر سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سہولت کے ذریعے شہری ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، چائلڈ سیفٹی سنٹر، ورچوئل بلڈ بینک اور میثاق مائنارٹی سنٹر کی خدمات تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو فوری اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے