اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 97 فیصد پروازوں کی روانگی کیساتھ مکمل

22 May 2026
22 May 2026

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن(پی آئی اے ) کا قبل از حج آپریشن 97 فیصد بروقت پروازوں کی روانگی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال 210 پروازوں کےذریعے 53,000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچایا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی قبل از حج کی پروازوں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد رہی  یعنی مجموعی طور پر 97 فیصد  سے زائد  پروازیں بروقت روانہ ہوئیں، پی آئی اے کی جانب سے حج پروازوں کی بروقت روانگی مقررہ ہدف سے سات فیصد زائد رہی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس  سال  53،000 سے زائد عازمین حج کو  پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا، حج آپریشن کیلئے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی  گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے  بعد از حج  آپریشن کیلئے ضروری  اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پی آئی اے کا بعد از حج  آپریشن 30 مئی 2026 کو شرو ع ہو گا اور 30 جون  کو  اختتام پذیر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے