اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معلومات کی بھرمار میں مستند خبر کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے: مریم نوازشریف

25 Sep 2026
25 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ریڈرشپ ڈے کے موقع پر پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں، آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی اور پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام تنظیموں کے عہدیداران و ارکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں مریم نوازشریف نے اخبارات کے قارئین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معلومات کی بھرمار کے موجودہ دور میں بھی اخبار اطلاعات کا مستند ذریعہ ہے، اخبارات میں ایڈیٹوریل چیک کے ذریعے غلط اور گمراہ کن معلومات کو روکنا قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اخبارات نے ہر دور میں شعور و آگاہی اور رائے عامہ کی صحیح سمت میں رہنمائی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اخبارات نے عوام میں آزادی کا شعور بیدار کیا، جبکہ تحریک آزادی کے دوران سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی جدوجہد بھی تاریخ کا حصہ ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ اخبار کے مطالعے کا شوق انہیں ورثے میں ملا ہے اور آج بھی جب وقت ملتا ہے تو اخبارات کا مطالعہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے دور کے باوجود پرنٹ میڈیا کی افادیت برقرار رہے گی۔ گمراہ کن اطلاعات کے موجودہ دور میں معروضی صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوان نسل کو درست معلومات تک رسائی کے لیے اخبارات کے مطالعے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے