اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ مسئلہ پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا: حنا پرویز بٹ

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کا مسئلہ قانونی معاملہ ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔

 

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ادارے آزادانہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ آفس کے اثر انداز ہونے کا تاثر درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، ثبوت اور حقائق کی بنیاد پر تفتیش ہونی چاہئے، میڈیا ٹرائل سے گریز کیا جائے۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سیاسی نہیں، قانونی نوعیت کا ہے، فیصلہ ادارے شواہد کی بنیاد پر کریں گے۔

خاتون لیگی رہنما نے کہ اکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح مؤقف ہے کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

حنا پرویز بٹ الزامات ثابت ہونا یا نہ ہونا تفتیشی اداروں اور قانون کا کام ہے، ہماری پالیسی واضح ہے، انصاف سب کے لیے ہے۔

خاتون لیگی رہنما نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے، ہر شکایت کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے