اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسافروں کیلئے خوشخبری، عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

21 May 2026
21 May 2026

(لاہور نیوز) مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی جبکہ  دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی روانہ ہو گی، اس کے علاوہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی، عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے، ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی اور ٹرین کی رفتار 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے