اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: پولیس ٹریننگ کالج میں مبینہ بے ضابطگیاں، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ رانا معصوم کو انکوائری کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے، اندرونی آڈٹ رپورٹ میں جون 2025 سے فروری 2026 تک مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں اکاؤنٹس، سٹاک ریکارڈ، بلز اور لیجرز مبینہ طور پر غائب پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹینڈرنگ کے عمل میں مبینہ طور پر پیپرا قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئی ہیں جبکہ پسندیدہ ٹھیکیداروں کو ٹینڈر دینے کے الزامات پر کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے کمانڈنٹ کی تعیناتی سے کچھ عرصہ قبل 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کیش نکلوایا گیا جبکہ 7 ماہ قبل بھی کروڑوں روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹ ہوئی جبکہ پیرا اور کسٹمز حکام کی تربیت کیلئے مختص فنڈز میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

موجودہ کمانڈنٹ ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے آئی جی پنجاب کو آڈٹ کیلئے خط لکھا تھا، جبکہ ڈی جی آڈٹ کی جانب سے بیرونی آڈٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کو بھیجا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے