اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیاں دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے، امریکہ، انگلینڈ سمیت بڑے ممالک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تین ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہوگی، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت موسم گرما کی تعطیلات 6 سے 8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے