اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 3 مقدمات، جیل ٹرائل کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

28 Oct 2026
28 Oct 2026

(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت تین مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اے ٹی سی کے جج ملک عابد حسین نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی، جہاں عدالتی عملے نے زیرِ حراست اور ضمانت پر رہا ملزمان کی حاضری مکمل کی، عدالت نے پراسیکیوشن کو بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا، سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر پیش ہوئے، جو شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل ہیں۔

سماعت تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 366/23 میں ہوئی، زیرِ حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں، اس کیس کی مزید سماعت 4 نومبر کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے