اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آن لائن فراڈ :فیصل ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

19 May 2026
19 May 2026

:فیصل ٹاؤن پولیس نے آن لائن فراڈ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگاتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایپلی کیشنز کے ذریعے شہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے اور دورانِ چیکنگ رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر لیتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف ہوسٹلز سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اب تک 23 سے زائد افراد کو آن لائن طریقے سے لوٹ چکے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، 2 موبائل فونز، نقدی اور 2 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مزمل اور اسفند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

ایس پی اسد علی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے