اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باٹا پور : موٹر سائیکل چور اور سنیچنگ گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

19 May 2026
19 May 2026

: ایس ایچ او باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون سنیچنگ میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب کی قیادت میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہریار عرف شیری بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، نقدی، 7 موبائل فونز، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر نیٹ ورکس اور وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے