اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

19 May 2026
19 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ڈی پی او قصور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسے عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی پی او قصور سے استفسار کیا کہ کیا آپ نامکمل رپورٹ جمع کرواتے ہیں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کیسے رپورٹ جمع کرواتے ہیں، اس میں ریفرنس، تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی درج نہیں تھیں، عدالتیں محض خدشات پر کام نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کی رپورٹ نامکمل تھی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص نے عدالت کو بتایا کہ جلد بازی میں جواب جمع کروایا گیا، جس کے باعث درخواست نمٹنے سے متعلق خط رپورٹ کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکا۔

ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ درخواست پر 11 اگست 2020 کو فیصلہ ہوچکا تھا۔

بعد ازاں ڈی پی او قصور نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کروائی، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے