اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی، غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں: مصدق ملک

17 May 2026
17 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی اور غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔

 

آزبائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہاؤسنگ بحران نہیں بلکہ انصاف کا بحران ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی میں انصاف اور شمولیت کو مرکزی حیثیت دینا ہوگی، پاکستان کی تقریباً 50فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی ہے جب کہ شہری آبادی کا 55 فیصد کچی آبادیوں میں مقیم ہے۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی اور غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں، سیلاب چند دنوں میں کئی نسلوں کی محنت تباہ کردیتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ کراچی میں 2024کی ہیٹ ویو کے دوران پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، ہیٹ ویو کے باعث 7دنوں میں تقریباً 560افراد جاں بحق ہوئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہیٹ ویوز اور سیلاب سے زیادہ نقصان غریب کا ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے