اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خبردار! موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

16 May 2026
16 May 2026

(لاہورنیوز) موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

 

سنٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے، اوورلوڈ اور غیر فٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جانوروں سے لدی گاڑیوں کو متبادل اور محفوظ راستوں پر منتقل کیا جائے گا، ماضی میں ایسی گاڑیوں کے باعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان سنٹرل ریجن کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں اور انٹرچینجز کے قریب غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹریفک قوانین اور لوڈنگ سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہو گی، پابندی کا مقصد حادثات کی روک تھام اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے