اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری، 28 ملزمان گرفتار

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) سٹی پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کر لی، ایس پی سٹی کے مطابق پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

اسلام پورہ، انارکلی اور بھاٹی گیٹ سے پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ شاہدرہ سے 4 اور شاہدرہ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 13 پتنگ باز پکڑے گئے۔

اسی طرح رنگ محل سے 2 اور موچی گیٹ سے ایک ملزم کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ شفیق آباد، شاد باغ اور بادامی باغ سے بھی 4 ملزمان کو حراست میں لے کر پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے