اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ انتظامات: محکمہ لوکل گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز جاری

16 May 2026
16 May 2026

(لاہورنیوز) عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے جامع گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

 

گائیڈ لائنز کے مطابق اتوار تک پنجاب میں عارضی کیٹل سیل پوائنٹس مکمل طور پر فعال کر دیئے جائیں، غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

لاہور: سُتھرا پنجاب اتھارٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں عید آپریشن میں 24/7 متحرک رہیں گی، عید کے ایام میں لوکل گورنمنٹ دفاتر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق شہریوں کو بائیوڈی گریڈیبل ویسٹ بیگز کی بروقت فراہمی اور تقسیم کی جائے گی، ہر یونین کونسل کے اندر آگہی کیپمس لگائے جائیں گے۔

لوکل گورنمنٹ کے مطابق مرکزی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز فعال کیے جائیں، الائشیں سڑکوں یا نالوں میں پھینکنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

نوٹیفائیڈ سیل پوائنٹس کے علاوہ کہیں بھی جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی، ہر سیل پوائنٹ پر پارکنگ، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لوکل گورنمنٹ کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز اور تمام اضلاع میں سینٹرل کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے