(لاہور نیوز) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن نواز 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا، مہیش تھیکشنا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
