اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے کراچی جانیوالی ایئر بلو کی پرواز 401 تاخیر کا شکار

16 May 2026
16 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلو کی پرواز 401 کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرواز  نے صبح 10 بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود طیارہ روانہ نہ ہو سکا۔

طویل تاخیر کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے شدید احتجاج کیا جبکہ اس دوران ایئر لائن عملے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلامی اور تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں پرواز کی روانگی کے حوالے سے درست اور بروقت معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جس کے باعث بے چینی اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کی تاخیر کی وجوہات تاحال واضح طور پر سامنے نہیں لائی گئیں جبکہ مسافر کئی گھنٹوں سے انتظار میں موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے