اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورسمیت پنجاب میں 19 سے 22 مئی کے دوران طوفانی بارش کا امکان

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 19 سے 22 مئی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سورج کی تپش کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان نہیں، تاہم آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے