اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بچوں کو شادی سے پہلے موبائل نہ دینے کے بیان پر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا

14 May 2026
14 May 2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

 ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کی تربیت، موبائل فون کے استعمال اور والدین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ صرف دینی یا دنیاوی تعلیم کافی نہیں بلکہ بچوں کی اخلاقی اور مذہبی تربیت سب سے اہم ہے۔

ان کے مطابق آج کل والدین بچوں کو خاموش کرانے کے لیے فوراً موبائل فون تھما دیتے ہیں حالانکہ یہ ایک بیماری بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو شادی سے پہلے موبائل فون استعمال نہیں کرنے دیے۔

 

 

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ بچوں کی تربیت صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ والد اور والدہ دونوں کو مل کر وقت دینا چاہیے۔

تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے کہا کہ بچوں کو ٹیکنالوجی سے دور رکھنے کے بجائے اس کا ذمہ دارانہ استعمال سکھانا زیادہ ضروری ہے۔

 

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے