اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

14 May 2026
14 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، گریم لا بروئے 1986 سے 1992 کے درمیان 9 ٹیسٹ اور 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے، فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔

لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرزامپائرز ہوں گے، آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے