اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب سمیت ملک بھر میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےگلوبل برڈن آف اسٹڈیز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ جبکہ اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد1050 ہے۔ 

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 406، سندھ میں 228، کے  پی میں 122 جب کہ بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار  400 افراد پر ایک ماہر نفسیات ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے زیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 1765، کے پی میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈزکا ایک مریض ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے