(لاہور نیوز) شہر لاہور میں نقب زنی کی وارداتوں میں بتدریج کمی ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت نقب زنی کی وارداتوں میں 37 فیصد کمی ہوئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2025ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران نقب زنی کے 2573 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال 9 ماہ کے دوران نقب زنی کی 1601 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 290 مقدمات درج ہوئے تھے۔ رواں سال سٹی ڈویژن میں نقب زنی کی 220 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 776 مقدمات درج ہوئے تھے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کینٹ ڈویژن میں نقب زنی کی 410 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال لقب زنی کے 179 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کی 132 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
صدر ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 486 مقدمات درج ہوئے تھے، اس کے علاوہ رواں سال صدر ڈویژن میں نقب زنی کی 352 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 256 مقدمات درج ہوئے تھے۔
رواں سال اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کی 100 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال نقب زنی کے 586 مقدمات درج ہوئے تھے، رواں سال ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کی 387 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
