اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ: بھارت اور افغانستان کی شرکت کی تصدیق

13 May 2026
13 May 2026

(لاہورنیوز) بھارت اور افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

 

اس بات کا اعلان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا، چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ تین جولائی سے دس جولائی تک لاہور میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی ٹیموں نے اپنی انٹریز بجھوادی ہیں۔ ٹیموں کو ویزے جاری کرنے کے لیے فیڈریشن نے حکومت سے رابطہ کرلیا ہے، چیمپئن شپ میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، کرغزستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

چوہدری محمد یعقوب کے مطابق ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ٹارگٹ ہے۔ پی ایس ایل کی طرز پر نیشنل والی بال لیگ انیس جولائی سے پانچ اگست تک کرانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ والی بال فیڈریشن اسپینش کوچ لوئس البرٹو کی خدمات حاصل کررہی ہے، غیر ملکی کوچ ایشین گیمز تک ٹیم کے ساتھ کام کرے گا، نیشنل والی بال چیمپئن شپ انیس مئی سے واہ کینٹ میں ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے