اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 34.91 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آلو 3.27 فیصد، ڈیزل 2.53 فیصد، دال چنا 2.11 فیصد جبکہ سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی کے سہ ماہی نرخوں میں 3.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مرغی 2.95 فیصد، انڈے 2.81 فیصد، آٹا 0.83 فیصد اور ایل پی جی 0.73 فیصد سستی ہوئی۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 0.39 فیصد، چینی 0.35 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 0.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 106.86 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، بجلی کے سہ ماہی نرخ 52.38 فیصد، ڈیزل 45.13 فیصد، پٹرول 43.61 فیصد، آٹا 34.87 فیصد اور مرغی 31.72 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر آلو 38.67 فیصد، ٹماٹر 27.99 فیصد اور انڈے 26.70 فیصد سستے ہوئے جبکہ چینی کی قیمت میں 25.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر دال مسور 8.37 فیصد اور دال مونگ 6.42 فیصد سستی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے