اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک آسٹریلیا سیریز: وائٹ بال کیمپ 15 مئی سےاین سی اے لاہور میں شروع ہو گا

13 May 2026
13 May 2026

(لاہورنیوز) وائٹ بال کیمپ 15 مئی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں شروع ہوگا۔

 

وائٹ بال کیمپ میں 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے جبکہ کیمپ 21 مئی تک لاہور میں جاری رہے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کے لیے این سی اے وائٹ بال کیمپ کا انعقاد کیا گیاہے، این سی اے کوچنگ سٹاف، پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

پاکستان انڈر 19 فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شامل ہیں علاوہ ازیں عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور فیصل اکرم فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رؤف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز اور محمد فائق کیمپ کا حصہ ہونگے۔

وائٹ بال کیمپ میں محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی شریک ہونگے۔

واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے