اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شوہر کیخلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ، بیوی کی انصاف کیلئے کچہری میں دہائی

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) شوہر کو زیادتی کے جھوٹا مقدمہ میں پھنسایا گیا، بیوی انصاف کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں، خاتون نے شوہر کے خلاف درج زیادتی کے مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا۔ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ مبینہ وقوعے کے وقت شوہر میرے ساتھ موجود تھا، میرے شوہر کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، انصاف فراہم کیا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون کو قانونی معاونت اور متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی رہنمائی فراہم کی۔

زمینوں کی خریدوفروخت میں فراڈ اور جائیداد کے دیگر تنازعات بھی کھلی کچہری میں پیش ہوئے ۔ چار کروڑ روپے سے زائد کی زمین کی خریداری میں مبینہ فراڈ، شہری کی دہائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔ اس کے علاوہ ویزا دلوانے کے نام پر فراڈ، لین دین کے تنازعات اور لڑائی جھگڑوں کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ 

انصاف کی امید لیے دیگر اضلاع کے شہری بھی کھلی کچہری پہنچے۔ بہاولپور، خانیوال اور قصور سے آئے شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں۔ دیگر اضلاع سے آنے والے سائلین نے کہا کہ آپ سے انصاف کی امید لے کر لاہور آئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کو متعلقہ قانونی فورمز کی رہنمائی اور قانونی معاونت فراہم کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جھوٹے الزامات اور بے بنیاد مقدمات کی شکایات کی غیرجانبدارانہ جانچ ضروری ہے، فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے شہریوں کی جمع پونجی ہتھیانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے