اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟جانئے

10 May 2026
10 May 2026

(ویب ڈیسک)چہل قدمی ایک سادہ اور آسان جسمانی سرگرمی ہے جو جسمانی فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 8500 قدم چلنے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ 80 فیصد افراد جو ڈائٹنگ کرکے جسمانی وزن میں کمی لاتے ہیں، وہ اسے برقرار نہیں رکھ پاتے اور کچھ عرصے بعد دوبارہ موٹاپے کے شکار ہو جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں 3758 افراد پر ہونے والے 18 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ سب افراد زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار تھے، جن میں سے 1987 کے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائی گئی، 1771 کو صرف ڈائٹنگ کرنے کا کہا گیا یا کسی بھی قسم کی تبدیلی سے دور رکھا گیا۔

طرز زندگی میں تبدیلی لانے والے پروگرام میں شامل افراد کے لیے غذائی تجاویز اور زیادہ چلنے جیسے نکات تجویز کیے گئے۔ان افراد کے قدموں کی تعداد کو ریکارڈ کیا گیا اور ایک سال تک ان کی صحت اور جسمانی وزن میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 8500 قدم چلنے والے افراد کے جسمانی وزن میں اوسطاً 4.39 فیصد کمی آئی۔اس عادات کو برقرار رکھنے سے کچھ عرصے بعد ان کے جسمانی وزن میں مزید 3.28 فیصد کمی آئی۔

مزید تجزیے سے قدموں کی تعداد میں اضافے اور جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں ٹھوس تعلق ثابت ہوا۔

محققین نے بتایا کہ اگر آپ روزانہ 8500 قدم چلنا عادت بنالیں تو اس عادت سے جسمانی وزن میں کمی لانے اور اس کمی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے