اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گرمیوں میں فالسہ کھانے کی اہمیت، ماہرین کی رائے سامنے آ گئی

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) فالسہ نہ صرف ذائقے میں منفرد ہے بلکہ متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ موسمی پھل وٹامن اے، بی کمپلیکس، وٹامن سی، فائبر، آئرن، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

فالسہ قوتِ مدافعت مضبوط بنانے، نظامِ ہاضمہ بہتر کرنے، جسمانی توانائی بڑھانے اور مسلز کو مضبوط رکھنے میں مددگار سمجھا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق اس کا استعمال دل کی صحت، جلد کی تازگی اور سانس کے مسائل جیسے نزلہ، زکام اور دمہ میں بھی فائدہ دے سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسہ کم گلیسمک انڈیکس رکھنے کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی نسبتاً مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ اس میں موجود آئرن خون کی کمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمیوں کے مختصر سیزن میں اس غذائیت سے بھرپور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں، تاہم کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے