اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ مسافروں کی ایئر پورٹ پر سکریننگ کی تجویز

08 May 2026
08 May 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم کی جانب سے ایچ آئی وی کیسز کی روک تھام کے اقدامات کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی تجویز دی ہے۔

 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس تشکیل دی جس کا کا دوسرا اجلاس وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں میں ٹاسک فورس کے اراکین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان جبکہ سابق معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، میجر جنرل ( ر) اظہر محمود کیانی سابق کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی چیئر مین ٹاسک فورس، سپیشل سیکرٹری داخلہ اسلام آباد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ شریک تھے۔

اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی ڈین ڈاکٹر سائرہ افضل، وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان، ماہر متعدی امراض ڈاکٹر صبیحہ قاضی جبکہ صوبوں کے سیکرٹریز صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں قومی ادارہ صحت، ڈریپ صوبائی محکمہ جات صحت، یو این ایڈز کامن مینجمنٹ یونٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ٹاسک فورس کا مقصد معاملے کی تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے، ٹاسک فورس کو ہدایت دی گئی کہ آلودہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے واقعات کی جامع تحقیقات کی جائیں،  اراکین اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کی ہیں۔

اجلاس میں ٹاسک فورس نے تجویز دی کہ این آئی ایچ، سی ڈی سی اور سی ایم یو ڈیٹا کے ریئل ٹائم نظام کو یقینی بنانے کیلئے ڈیش بورڈ فعال کرے جس کے ذریعے ایچ آئی وی کیسز کی نگرانی، رجحانات کا تجزیہ اور رابطہ کاری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

دوسری جانب ملک میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نیشنل پبلک ہیلتھ لا کی تیاری پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے ذریعے غیر محفوظ طبی طریقوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے