اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کمپلینٹ سیل، 3 ہزار 600 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کمپلینٹ سیل نے رواں سال شہریوں کی ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق کمپلینٹ سیل میں رواں سال 4 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 3 ہزار 600 سے زائد شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا، کمپلینٹ سیل میں پرائم منسٹر آفس، وزیراعلیٰ پنجاب آفس، آئی جی پنجاب پورٹل 1787، جنرل کمپلین سیل اور واٹس ایپ کے ذریعے شکایات موصول ہوتی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایوانِ وزیر اعظم کے پورٹل سے موصول ہونے والی 780 شکایات کو فوری حل کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پورٹل سے موصول ہونے والی 750 سے زائد شکایات کا بھی بروقت ازالہ کیا گیا۔

اسی طرح آئی جی پنجاب پورٹل 1787 سے موصول ہونے والی ایک ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا گیا، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں موصول ہونے والی 90 درخواستوں میں سے 75 نمٹا دی گئی ہیں، جبکہ بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی 50 سے زائد درخواستوں کو بھی فوری طور پر حل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق واٹس ایپ کمپلینٹ سیل کے ذریعے ایک ہزار سے زائد شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا گیا، ان شکایات میں ڈرائیونگ لائسنس، بدعنوانی، سٹاف کے رویے اور دیگر معاملات شامل تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو بھی فوری طور پر حل کیا جاتا ہے اور شہری اپنی شکایات و تجاویز ٹریفک پولیس پنجاب کی ویب سائٹ پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے