11 May 2026
(لاہور نیوز) حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوا دیا، وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کر لی تاہم اپوزیشن لیڈر نےغیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دے دی۔
ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہو گی۔
