اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے مدینہ جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) سعودی ائیر لائن کی لاہور سے مدینہ منورہ جانیوالی حج پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز ایس وی 5735 نے لاہور سے مدینہ کیلئے صبح 10 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہونا تھا تاہم طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد پرواز کو روک دیا گیا۔

پرواز میں سوار ہونے والے عازمین حج طویل انتظار کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہے جبکہ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر پیش آئی اور ماہر ایئرکرافٹ انجینئرز مسئلے کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے