اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بڑی عید پر صفائی پلان، ایل ڈبلیو ایم سی کا بھاری مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی آپریشن کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  نے چار روزہ خصوصی آپریشن کیلئے 2 ہزار سے زائد مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کیلئے 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ شہر  کے 9 ٹاؤنز میں بھاری مشینری تعینات کی جائے گی۔

صفائی آپریشن کیلئے لاہور میں 979 ڈمپر، 330 ایکسکیویٹر، 492 ٹرالیاں اور 199 لوڈر کرائے پر لئے جائیں گے، علامہ اقبال ٹاؤن میں 6 کروڑ 21 لاکھ روپے کی لاگت سے 274 ڈمپر اور 82 ایکسکیویٹر فراہم کئے جائیں گے۔

نشتر ٹاؤن کیلئے 3 کروڑ 19 لاکھ روپے، سمن آباد ٹاؤن کیلئے 2 کروڑ 94 لاکھ جبکہ گلبرگ ٹاؤن کیلئے 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اس کے علاوہ راوی ٹاؤن کیلئے ایک کروڑ 19 لاکھ، شالیمار ٹاؤن کیلئے ایک کروڑ 96 لاکھ اور واہگہ ٹاؤن کیلئے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ڈمپر کا یومیہ کرایہ ایک لاکھ 49 ہزار 743 روپے، ایکسکیویٹر کا ایک لاکھ 44 ہزار 659 روپے مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح ٹریکٹر لوڈر 65 ہزار 837 روپے جبکہ ٹرالی 56 ہزار 667 روپے یومیہ کے حساب سے کرائے پر حاصل کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ٹھیکیدار مشینری کے ساتھ ڈرائیور، ہیلپر اور فیول بھی فراہم کرے گا جبکہ تمام مشینری کو عید سے ایک رات قبل رات 9 بجے تک کلیکشن پوائنٹس پر پہنچانا لازمی ہو گا، مشینری روزانہ 16 گھنٹے کام کرے گی۔

ستھرا پنجاب اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ عید پر صفائی کیلئے نئی مشینری خریدنے پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، جبکہ کرائے پر مشینری لینے سے اخراجات میں نمایاں کمی آتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے