اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عطا تارڑ

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں میڈیا چینلز کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

 

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاتارڑ نے واضح کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جائے گا تاکہ جاب سیکیورٹی اور مراعات کے حوالے سے درپیش معاملات کو مستقل بنیادوں پر طے کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافتی برادری کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور ان کے معاشی و سماجی حقوق کی فراہمی حکومت کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے