اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی حیثیت معطل ہو چکی ہے۔

پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بعض افراد کے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ روابط کے شواہد موجود ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے دوروں کے دوران مختلف مقامات پر گئے اور وہاں دہشت گردوں سے اپنے لوگوں کا خیال رکھنے کی بات کی، ایسے اقدامات کے ذریعے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں  نے سہیل آفریدی پر صوبے میں دہشت گردی روکنے میں ناکامی کا الزام بھی عائد کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا گورنر ہاؤس کو آگ لگانے اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ تھا تاہم ان کے بقول لوگ اس مقصد کے لیے باہر نہیں نکلے۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ شفیع جان بھی بھاگ گئے ہیں اور لانگ مارچ کو آگے بڑھانے والا کوئی نہیں رہا، سہیل آفریدی کو سیاسی طور پر کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں گھومتے گھومتے گم ہو گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی حیثیت معطل ہو چکی ہے اور صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی جیسا کوئی معاملہ زیر غور نہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو ایک نیا سیٹ اپ بڑی مہارت سے چلائے گا جبکہ سہیل آفریدی کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو بلایا جائے گا جبکہ انہوں  نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں تھی اور اس کی نیت بھی درست نہیں تھی۔

عطا تارڑ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں مفرور افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے