اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی میں معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور

11 May 2026
11 May 2026

(لاہور نیوز) معرکہ حق کی کامیابی کا سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد منظور کر لی گئی۔

قرار داد وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا جس میں لکھا گیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان ’ بُنْیانِ مَرْصُوص‘ یعنی معرکہ حق میں تاریخ ساز کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر دفاعی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، یہ ایوان پوری قوم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جو اس نازک موقع پر ہم آواز، یکجا اور مسلح افواج کے ہم قدم نظر آئی۔

اس معرکے کی کامیابی، مسلح افواج کی بہادری کے ساتھ ساتھ قومی اتفاق اور یگانگت کی مرہون منت ہے، معرکہ حق کی کامیابی کا سہرا، سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ، علماء کرام، میڈیا، سول سوسائٹی کے سر ہے۔

متن میں لکھا گیا کہ اقلیتی برادری اور ان سب کے درمیان پائی جانے والی قومی یکجہتی اور اتفاق کے سر ہے، قوم نے اِس موقع پر ’ون نیشن ون وائس‘ ایک قوم، ایک آواز کا شاندار عملی مظاہرہ کیا۔

قراردار میں کہا کہ افواج پاکستان قرآن مجید کی سورۃ الصف کی آیت مبارکہ کے مطابق ’ بُنْیانِ مَرْصُوص‘ یعنی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئیں، وطن عزیز کی مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی ادارے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی توقعات پر پورااترے ہیں۔

مسلح افواج کی اس شاندار فتح نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلندکیا، اس تاریخی کامیابی کا پس منظر یہ ہے کہ بھارت نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملہ کر کے اس غیور قوم کو للکارا تھا۔

اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ مساجد اورمدارس نیز آبی ذخائر کو بھی نشانہ بنایا گیا، بھارتی جارحیت نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کو شدیدخطرے سے دوچار کر دیا تھا، بزدل اور مکار دشمن کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس کا مقابلہ سیسہ پلائی دیوار سے ہے۔ 

متن میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی اور عسکری قیادت ، قومی سلامتی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل اختیار دیا جس پر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی فورسز قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اتریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے