اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور نے ہڈیارہ ڈرین کے کنارے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل نشتر کا دورہ کرتے ہوئے ہڈیارہ ڈرین کے اطراف جاری ترقیاتی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت ڈرین کے کنارے پودا بھی لگایا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہڈیارہ ڈرین کی ڈی سلٹنگ اور کرب اسٹون پینٹ کے عمل کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ صفائی کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، انہوں نے زور دیا کہ ڈرین کے اطراف باقاعدہ شجرکاری مہم چلائی جائے تاکہ ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر  نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا، جہاں طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی سو فیصد اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ وارڈز میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

محمد علی اعجاز نے میونسپل کاموں میں تاخیر پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں، انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سے قبل نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے