اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار ہو گئی، وزیراعظم نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم نے ملک میں ایڈز کے کیسز کی روک تھام کیلئے ماہرین صحت پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے ، یہ ٹاسک فورس ملک میں ایڈز کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ہونیوالی پیشرفت اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرے گی۔ ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹاسک فورس میں ملک بھر سے ماہرین صحت کو شامل کیا گیا ہے،وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ کمیٹی کو کنوینئر مقررکیا گیا۔

 

 

 

وزارت صحت کے مطابق کمیٹی کاپہلا اجلاس کل دن 3 بجے وزارت صحت میں ہو گا،اجلاس میں میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی،ڈاکٹر ظفر مرزا کو شرکت کی دعوت دی ہے،اجلاس میں دائود محمد بریچ، لئیق احمد، ڈاکٹر سائرہ افضل، ڈاکٹر صوبیہ قاضی اور ڈاکٹر عبید اللہ  کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ٹاسک فورس ملک میں ایڈز کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ہونیوالی پیشرفت اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرے گی۔

دستاویز کے مطابق سال 2025 ان سنٹرز میں 3 لاکھ 74126ٹیسٹ کیے گئے، ایچ آئی وی ایڈز کے 14182 کیسز مثبت آئے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84 ہزار ہے۔ 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے