اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر، پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے آسمان سے بادل رخصت، صبح سویرے سورج کی کرنوں نے شہر کو روشن کر دیا، درجہ حرارت بھی بڑھنے لگا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پرآ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن کی رفتار تقریباً 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ماحولیاتی صورتحال تشویشناک ہے، کیونکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 192 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے خطرناک سمجھی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے